• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر سے ملاقات کی ویڈیو پر ڈکی بھائی کا ردعمل، افواہوں کو مسترد کر دیا

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی ناراضی یا کشیدگی نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ڈکی بھائی نے ایک تقریب کے دوران شعیب اختر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا، جس پر مختلف صارفین اور سوشل میڈیا پیجز نے دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔

ڈکی بھائی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شعیب اختر سے تقریب شروع ہونے سے پہلے نجی طور پر ملاقات کی، ایک دوسرے کو سلام کیا اور مختصر گفتگو بھی کی، جس کے بعد شعیب اختر اسٹیج پر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک ہی تقریب میں موجود تھے اور کیمروں سے ہٹ کر پہلے ہی ملاقات کر چکے تھے، پھر دوبارہ کیمرے کے سامنے ملنے کی کیا ضرورت تھی؟

ڈکی بھائی نے کہا کہ میرا اور شعیب اختر کا پیشہ مختلف ہے، اس لیے دونوں کے درمیان ایسا کوئی ذاتی یا پیشہ ورانہ تعلق نہیں جس کی بنیاد پر بار بار عوامی انداز میں ملاقات کی توقع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کا مجھ سے، میں کرکٹر نہیں ہوں اور وہ وی لاگر نہیں ہیں۔

ڈکی بھائی نے اپنے بیان کے اختتام پر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ معمولی واقعات کو بلاوجہ تنازع بنا کر پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید