• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی میں مٹن کے وعدے پر چکن کھلانے پر تصادم، 12 افراد زخمی

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ہنگامے میں بدل گئی جب دولہا والوں کا مٹن کے بجائے چکن پیش کیے جانے کا اعتراض دونوں خاندانوں کے درمیان شدید جھگڑے کا سبب بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد عبداللّٰہ عرف چاند کا نکاح جمعرات کو دوپہر تقریباً 3 بجے پُرامن ماحول میں انجام پایا تاہم نکاح کے بعد جب باراتیوں کو کھانا پیش کیا گیا تو دولہا کی جانب سے ایک فریق نے دعویٰ کیا کہ انہیں مٹن کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن دسترخوان پر چکن پیش کیا گیا ہے۔

اس معاملے پر پہلے تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پھر پُرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن والے بعض افراد نے باراتیوں پر لاٹھیوں، لاتوں اور مکوں سے حملہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کچھ افراد کو لاٹھیاں برساتے اور تلواریں لہراتے بھی دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پایا اور واقعے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو اسپتال منتقل کیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید