پاکستانی شوبز سے وابستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طفیل خان سنجرانی دل کے عارضے کی وجہ سے کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اہلِ خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے گلوکار کے دل کی ایک بند شریان کھول دی ہے، ان کا مزید علاج جاری ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق طفیل خان سنجرانی انتہائی نگہداشت میں تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
گلوکار کی طبیعت کی ناسازی کی خبر چند روز قبل اداکار علی گل ملاح نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی۔