• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: سمندر میں بچوں کو بچاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سمندر میں پھنسے بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے قصبے ہارٹپول میں دو افراد کی ہلاکت کا واقعہ اتوار کی سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ڈوبنے والے دونوں افراد سمندر میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کر رہے تھےاور دونوں افراد کو رائل نیشنل لائف بوٹ انسٹیٹیوشن (RNLI) کی ٹیم نے سمندر سے نکال بھی لیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچائے جانے والے بچے محفوظ ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید