• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان سمیع کا آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے کلام ریلیز کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

عدنان سمیع کے اس خصوصی البم میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی خدمات اور یاد میں 4 کلام شامل ہوں گے۔

گلوکار کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے چاروں کلام ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ کی قیادت، استقامت اور عقیدت کے موضوعات پر مبنی ہوں گے۔

 واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے میں شہادت کے 4 ماہ بعد ان کے آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا ؓ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 6 روزہ سوگ کی تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔




انٹرٹینمنٹ سے مزید