پیکرِ ایثار ہیں حضرت حُسینؓ
خُلد کے سردار ہیں حضرت حُسینؓ
جن کے دم خم سے ہے آزادی کا نام
وہ سپہ سالار ہیں حضرت حُسینؓ
کربلا میں اُن کو ہونا ہے شہید
اس کے واقف کار ہیں حضرت حُسینؓ
جن سے کرتے ہیں محبت خود نبیؐ
ایسے برخوردار ہیں حضرت حُسینؓ
ہر طرف وہ دشت اور آلِ رسولؐ
ہاں مگر بےدار ہیں حضرت حُسینؓ
جبر کا گر استعارہ ہے یزید
حق کا اِک معیار ہیں حضرت حُسینؓ
(ارسلان اللہ خان ارسل، حیدرآباد)