• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم مائیکل نے باکس آفس پر 1 ارب ڈالرز کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل نے باکس آفس پر 1 ارب ڈالرز کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا، ریلیز کے 12 ہفتوں بعد عالمی باکس آفس پر 1 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

فلم نے عالمی سطح پر مجموعی طور پر 1.001 ارب ڈالرز کا بزنس کیا، جس میں 629.8 ملین ڈالرز بیرونِ ملک جبکہ 371.8 ملین ڈالرز شمالی امریکا سے حاصل ہوئے۔

اس کامیابی کے ساتھ مائیکل دنیا کی پہلی بایوپک بن گئی ہے جس نے عالمی باکس آفس پر 1 ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کیا۔

فلم نے اپریل 2026ء میں ریلیز کے بعد مسلسل کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، افتتاحی ویک اینڈ پر فلم نے امریکا میں 97 ملین ڈالرز اور عالمی سطح پر 217 ملین ڈالرز کا بزنس کیا، جو میوزیکل بایوپک کیٹیگری میں نیا ریکارڈ ہے۔

یہ فلم حقیقی شخصیت پر بننے والی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی، جس نے اوپن ہیمر کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم نے لائنس گیٹ کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور اسٹوڈیو کی پہلی فلم بن گئی جس نے 1 ارب ڈالرز کا سنگِ میل عبور کیا۔

مائیکل جیکسن کے حقیقی بھتیجے نے فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ادا کیا ہے، فلم میں ان کے بچپن سے لے کر کنگ آف پاپ بننے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لائنس گیٹ مائیکل جیکسن کی زندگی پر ایک اور فلم بنانے پر بھی غور کر رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید