• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ننھی پری کا نام بھی سامنے آ گیا

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان اور ان کے شوہر عبداللّٰہ انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ 12 جولائی 2026ء کو پیدا ہونے والی اپنی نومولود بیٹی کا نام امائرہ انصاری (Amyra Ansari) رکھا ہے۔

عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے صاحبزادے عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے بیٹی کی آمد پر عریشہ رضی خان اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ننھی امائرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید