پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا آج بھی سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 56 ڈالرز کم ہو کر 4017 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3800 اور 10 گرام کی قیمت 3258 روپے کم ہوئی تھی۔