چین نے امریکا اور ایران پر آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری راستے کی بحالی پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے فوجی تنازع کے دوبارہ شروع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جلد از جلد محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مقاصد میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین صورتحال پُرامن بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا نے پھر ایک دوسرے پر حملے شروع کردیے، امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو جہازوں پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے جبکہ ایرانی جہازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب ایران نے اس امریکی اعلان کو مسترد کردیا، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ، دشمنی اور امریکی جارحیت کے ذریعے کبھی دوبارہ نہیں کھولی جا سکتی۔