• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز امریکی جارحیت سے کبھی نہیں کھلے گی: ایرانی فوج

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا — فائل فوٹو
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا — فائل فوٹو

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ، دشمنی اور امریکی جارحیت کے ذریعے کبھی دوبارہ نہیں کھولی جا سکتی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اس اہم آبی گزرگاہ کے معاملے پر اپنے مؤقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کرنا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنے شہداء، خصوصاً پاسدارانِ انقلاب کے شہید رہنما کے خون کا بدلہ لینے کے پابند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید