• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان نے آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے مذاکرات کو پیچیدہ قرار دے دیا

خلیجی ملک عمان نے آبنائے ہرمز کی بحالی کےلیے مذاکرات کو پیچیدہ قرار دے دیا جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو ازسرِ نو ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمدورفت کے انتظام طے کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پیچیدہ مذاکرات جاری ہیں، خلیج کی سلامتی کو درپیش سب سے خطرناک خطرات خطے کے اندر سے نہیں بلکہ باہر سے ہیں۔ 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سید بدر بن حمد البوسعیدی کا کہنا تھا کہ خصوصاً اسرائیل سے آنے والے فیصلوں اور اقدامات سے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید