امریکی گلوکارہ ریلین نے اپنے سابق فوجی شوہر جوش ڈیوس سے شادی کے 10 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ گلوکارہ ریلین نے اس ہفتے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد مشکل فیصلہ کیا۔
گلوکارہ نے ساتھ ہی اپنے پیغام میں لوگوں سے اس حوالے سے زیادہ بات نہ کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی جانب سے ناقابلِ مصالحت اختلافات کو طلاق کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 2017ء میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلین نے اپنے شوہر کو فوج کی ملازمت کی وجہ سے مطلبی قرار دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جوش ڈیوس مالیاتی امور سے متعلق سابق مشیر اور سابق فوجی اہلکار ہیں۔
گلوکارہ ریلین اور جوش ڈیوس نے 2016ء میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 سالہ بیٹی ہے۔