فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو افسران کے چھوٹی دکانوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکانداروں کو آئیرس ویب پورٹل یا موبائل ایپلیکیشن پر سادہ ریٹرن جمع کروانا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرن میں خرید و فروخت، اخراجات اور منافع کی تفصیلات درج ہوں گی۔ ریٹرن میں دکانداروں کو اپنے جائز اثاثے ظاہر کرنے کا سہولت دی گئی ہے۔
دکاندار اپنے مجموعی کاروباری حجم پر ایک فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔ دکانداروں کو واجب ادا ٹیکس سے ودہولڈنگ انکم ٹیکس رقم ایڈجسمنٹ کی اجازت ہوگی۔
رجسٹرڈ دکانداروں کو اپنی دکان کے باہر آویزان کرنے کے لیے سبز پلیٹ جاری ہوگی۔ سبز پلیٹ والی دکانوں میں ان لینڈ ریونیو افسران کو ٹیکس معاملات کے لیے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سبز پلیٹ پر مخصوص کیو آر کوڈ، دکاندار کا نام، این ٹی این نمبر اور دکان کا پتہ درج ہوگا۔ یہ انتظام ٹیکس سال 2026 کے لیے 20 کروڑ روپے سالانہ کاروبار کرنے والی دکانوں کے لیے ہے۔
ٹیئر ون ریٹیلرز اور زیورات فروخت کرنے والے دکاندار اس میں شمال نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایس آر او 1109، دو ہزار چھبیس جاری کردیا گیا ہے۔