سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلینڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔