بالی ووڈ کی معروف اور پرکشش اداکارہ ہما قریشی کی انکے پرانے دوست راچیت سنگھ جن کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ ہما کے بوائے فرینڈ ہیں اب اطلاع یہ ہے کہ ان دونوں نے منگنی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 39 سالہ ہما قریشی اس وقت توجہ کا مرکز بنیں ان کی نئی فلم بیان نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کیا۔ جس میں ہما بطور اداکارہ اور ایگزیکٹو پروڈیوسر انکی ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلی بار شرکت تھی۔
ہما قریشی کے ایک قریبی ذریعہ نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے پرانے دوست اور ایکٹنگ کوچ راچیت سنگھ سے منگنی کرلی ہے۔ راچیت سنگھ اور ہما کے بارے میں یہ افواہیں تھیں کہ ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات ہیں۔
ہما اور راچیت کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں اُس وقت زور پکڑنے لگیں جب ان دونوں کی مشترکہ دوست گلوکارہ آکاسا سنگھ نے ان دونوں کی ایک تصویر شیئر کی اور اس پر کیپشن لکھا: تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔ اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی افواہیں شروع ہوگئیں۔
کچھ عرصے قبل ہما راچیت کے ساتھ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں نظر آئی تھیں، انھیں اکٹھے دیکھ کر انکے مداحوں میں انکے درمیان قربت پرچہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں، تاکہ یہ جان سکیں کہ ہما کے ساتھ موجود یہ پراسرار شخص کون ہے۔ حال ہی یہ جوڑا راچیت کی سالگرہ کی تقریب میں بھی کافی قریب قریب تھے جس کے بعد انکی منگنی کی افواہوں نے مزید زور پکڑا۔
یاد رہے کہ راچیت سنگھ اداکارہ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل کی ایکٹنگ کوچ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ہما قریشی کی راچیت سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ طویل رفاقت رہی جو 2022 میں ختم ہوگئی۔