• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا، امریکا

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے پھرے گا تو امریکی صدر ٹرمپ اسے جوابدہ ٹھہرائیں گے، لیکن وہ تہران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے بھی ہمیشہ تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے صدر ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ وہ اب بھی معاہدہ چاہتے ہیں، ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید