کویت میں کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایران نے حملہ کیا ہے۔
ایرانی ڈرون نے امریکی میزائلوں کی بیٹری کو نشانہ بنایا ہے جس سے دھوئیں کے بادلوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن اور بحرین پر بھی حملے کیے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق کشیدگی پھر سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران مشرق وسطیٰ میں امریکا کے تین اڈوں کو نشانہ بناکر نقصان پہنچاچکا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئی ہے اور اسکا ذمہ دار امریکا ہے۔
انہوں نے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکا کو ایران پر حملوں کی اجازت نہ دیں۔