• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے چند سال میں 350 کروڑ سے زائد مالیت کا بیوٹی برانڈ کیسے بنایا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی کامیابی صرف فلمی دنیا تک محدود نہیں ہے۔

کترینہ کیف نے محض چند سال میں ایک کامیاب ترین برانڈ بنا لیا ہے جس کی مجموعی فروخت 350 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے 2019ء میں بھارت کے سب سے بڑے بیوٹی ریٹیلر ’نائیکا‘ کے ساتھ شراکتداری کی اور ’کے بیوٹی‘ کے نام سے اپنا ایک بیوٹی برانڈ لانچ کیا۔

ابتداء میں لوگوں کو ایسا محسوس ہوا کہ یہ برانڈ صرف اداکارہ کے نام کی وجہ سے مشہور ہوا ہے لیکن صرف چند سال میں ان کے اس برانڈ کا شمار بھارت کے سب سے کامیاب بیوٹی برانڈز میں ہونے لگا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ء میں کترینہ کیف کے برانڈ کی مجموعی فروخت 350 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 46 فیصد زیادہ ہے۔

اداکارہ نے اپنے اس برانڈ کو بھارت کے علاوہ برطانیہ اور مشرقِ وسطیٰ کی مارکیٹس میں بھی متعارف کروایا ہے اور وہاں سے بھی کافی پذیرائی ملی ہے۔

ماہرین کے مطابق کترینہ کیف کے برانڈ کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے صرف اپنے مشہور نام کا استعمال نہیں کیا بلکہ پروڈکٹس کی تیاری، معیار اور قیمتوں پر بھی خصوصی توجہ دی۔

برانڈ کی پروڈکٹس کو خاص طور پر خطے کے موسم اور جلد کی رنگت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا اور ان کی تشہیر کے لیے روایتی اشتہارات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور انفلوئنسرز کی طاقت کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا اور قیمتیں بھی لگژری برانڈز کے مقابلے میں مناسب رکھی گئیں۔

اداکارہ نے برانڈ کی ڈسٹری بیوشن کے لیے مشہور بیوٹی ریٹیلر ’نائیکا‘ کے ساتھ شراکت کی جس کی وجہ سے انہیں اپنے برانڈ کی پروڈکٹس کو کروڑوں صارفین تک پہنچانے میں مدد ملی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید