• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ نے جسمانی خدوخال سے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ردعمل کا اظہار کردیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف 

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر چند ہفتے قبل اپنے بڑھے ہوئے وزن سے متعلق تنقید پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ یاد رہے کہ کترینہ اپنے بچے کی ولادت کے بعد پہلی بار ایک عوامی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں جس میں ان کے جسمانی خد و خال سے متعلق تبصرے کیے گئے تھے۔

لندن میں اپنے برانڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کترینہ کیف نے براہ راست سوشل میڈیا ٹرولنگ کا ذکر تو نہیں کیا، تاہم واضح کیا کہ وہ ایسی باتوں کو اپنی روزمرہ زندگی پر اثر انداز نہیں ہونے دیتیں۔

تقریب کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 43 سالہ کترینہ کیف نے کہا کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دنیا آپ کی تعریف کرتی ہے اور کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کو خود اپنی سب سے بڑی حوصلہ افزائی کرنے والی شخصیت بننا پڑتا ہے۔

انھوں نے اپنی اس سوچ کو اپنے برانڈ کے نعرے سے بھی جوڑا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہی سوچ دراصل ان کے بیوٹی کے نعرے (اٹس او کے ٹو بی یو) کے پیچھے کارفرما ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے ٹھیک ہے آپ جیسی بھی ہیں خود کو قبول کریں اور اپنی موجودہ شخصیت کے ساتھ مخلص رہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے مختلف مراحل میں انسان کی شخصیت اور حالات بدلتے رہتے ہیں۔ زندگی میں کبھی ایسا وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کام بہترین انداز میں کر رہے ہوتے ہیں، جبکہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کچھ بھی درست نہیں کر پا رہے۔ کبھی آپ خود کو اپنی بہترین حالت میں دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں، جبکہ کبھی آپ اس مقام تک پہنچنے کے سفر پر ہوتے ہیں۔ 

کترینہ نے کہا میرے خیال میں زندگی کے ان تمام مراحل کو زیادہ بوجھ بنائے بغیر قبول کرنا اور خود کو ضرورت سے زیادہ سنجیدہ نہ لینا بہتر ہے۔ کترینہ کیف گزشتہ ماہ امبانی خاندان کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں شریک ہوئی تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ناقدین نے اس بات کو بھی نظر انداز کیا کہ انھوں نے نومبر 2025 میں اپنے بیٹے ویہان کو جنم دیا تھا اور اس وقت ان کی زچگی کو ایک سال سے بھی نہیں گزرا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کترینہ کیف کا دفاع بھی کیا اور ان کے حق میں آواز اٹھائی۔ 

فلمی صنعت میں بھی ان کے ساتھی فنکار ان کی حمایت میں سامنے آئے، جن میں سلمان خان، ریتک روشن، سمیرہ ریڈی اور سندریا رجنی کانت شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید