• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکار کیگن ایلن کو ڈاکوؤں نے لوٹ کر زخمی کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ہالی ووڈ اداکار کیگن ایلن کو گزشتہ روز مغربی ہالی ووڈ کے علاقے میں ایک گروسری اسٹور کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ڈاکوئوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ 

اس واقعہ کے بعد 37 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ویسٹ ہالی ووڈ اب محفوظ علاقہ نہیں رہا۔

ایک ڈاکو نے کیگن ایلن کے سر پر پستول کے دستے سے کئی بار وار کیے، جبکہ دوسرے نے انھیں چاقو کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا۔ 

معروف امریکن ٹی وی ڈرامہ سیریز پریٹی لٹل لائرز کے اسٹار نے جمعرات کی شب پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گن پوائنٹ پر لوٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد کیگن ایلن نے انسٹاگرام پر اپنے خون آلود چہرے کی ویڈیو شیئر کی۔

کیگن ایلن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ویسٹ ہالی ووڈ اب محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ وہ واقعی ایک گھڑی کے لیے مجھے قتل بھی کرسکتے تھے۔

واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ کیگن ایلن مشہور ڈرامہ سیریز پریٹی لٹل لائرز میں ٹوبی کیوناو کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید