دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔
فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست ٹی ٹوینٹی ڈبیو کریں گی۔
ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، اسکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین نے ون ڈے ڈبیو نہیں کیا۔
پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس اور مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین اور سدرا امین کے ساتھ سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب ، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی شامل ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان منیبہ علی، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کے نام بھی شامل ہیں۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔