• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیج اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے: عظمیٰ بخاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے مقامی تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس معاملے سے متعلق عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے تھیٹر میں ڈرامے کے دوران اداکارہ کو ملزم راجہ زین نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں اداکاروں کو تحفظ دینا تھیٹر مالکان کی ذمے داری ہے، ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، کسی کو خواتین کی تضحیک کرنے اور بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے، ملزم راجہ زین کی ضمانت منسوخی کے لیے قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ پولیس نے تھیٹر ڈرامے کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اداکارہ شمع ناز پر تشدد کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید