• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں نے بازوؤں پر فلمی کردار کے ٹیٹو بنوالیے، علی فضل حیران رہ گئے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار علی فضل کے مداحوں نے مرزا پور: دی مووی کے بعد اپنے جسم پر گڈو پنڈت کے ٹیٹو بنوا لیے۔ جس پر علی فضل حیران  ہوگئے۔ 

یاد رہے کہ علی فضل نے اس فلم میں گڈو پنڈت کا مرکز یکردار ادا کیا ہے۔ یہ کردار 2019 میں سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی پاپ کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ 

علی فضل کا یہ کردار انکے مداحوں میں کافی سراہا جاتا ہے، تاہم مرزا پور: دی مووی کی ریلیز اور کامیابی کے بعد اس کی مقبولیت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔

فلم کے گزشتہ ہفتے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد سے کئی مداحوں نے اپنے بازوؤں پر گڈو پنڈت کے نام کے ٹیٹو بنوانے کی تصاویر شیئر کی ہیں، جبکہ ایک مداح نے تو اپنے جسم پر علی کے چہرے کا ٹیٹو بھی بنوا لیا۔ جب علی نے یہ تصاویر دیکھیں تو انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کی محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا ویسے تو گزشتہ برسوں میں فین فالوئنگ بڑھی ہے لیکن فلم کے سینما میں آنے کے بعد یہ محبت مزید کئی گنا بڑھ گئی ہے، یہ میرے لیے انتہائی عاجزی اور تشکر کا باعث ہے۔ 

فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے اور یہ باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ توقع ہے کہ جمعرات کے آخر تک یہ فلم دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا بزنس عبور کر لے گی۔

ہدایت کار گرمیت سنگھ کی فلم کو رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ قاسم جگمگیا اور وشال رامچندانی شریک پروڈیوسرز ہیں۔ فلم 4 ستمبر کو سینما گھروں پر ریلیز ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید