برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل شناختی (Digital ID) منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کے دفتر کے مطابق اس منصوبے پر خرچ ہونے والے وسائل اب مہنگائی، اخراجاتِ زندگی میں کمی اور عوامی فلاح پر صرف کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے دور میں متعارف کرایا گیا تھا، تاہم عوامی مخالفت اور لاکھوں دستخطوں پر مشتمل درخواست کے بعد اسے لازمی کے بجائے رضاکارانہ بنا دیا گیا تھا۔
دوسری جانب برنہم شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ منصوبوں کو آگے بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
ادھر اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈنوک نے ان کی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔