• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: یونیورسل کریڈٹ عمل میں منتقلی میں ناکام رہنے والے 1200 معذروں کے دعوے ختم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں محکمہ برائے ورک اینڈ پنشنز نے اعتراف کیا ہے کہ 1,200 سے زائد معذور افراد کے دعوے اس لیے ختم کر دیے گئے کیونکہ وہ یونیورسل کریڈٹ میں منتقلی کے عمل میں شامل ہونے میں ناکام رہے۔ 

اس انکشاف کے بعد اس عمل کی حفاظت اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک بار پھر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے دعووں کو دستیاب شواہد کے باوجود روک دیا گیا جس میں روزگار اور امدادی الاؤنس (ای ایس اے) جیسے فوائد سے دعویداروں کو بے گھر ہونے، بدحالی اور شدید ذہنی پریشانی کے خطرے میں ڈال رہی تھی۔

معذور دعویداروں کی جبری نقل مکانی کے عمل کے تباہ کن اثرات سے خبردار کرنے کیلئے ایک طویل عرصہ سے مہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈی این ایس کے مطابق سیکڑوں ای ایس اے اور ہاؤسنگ بینیفٹ کے دعویداروں کے یونیورسل کریڈٹ کلیمز کو اس عمل میں شامل ہونے میں ناکامی پر اس کے باوجود ختم کیا گیا ہے کہ ان کے پاس یہ اقدام کرنے میں اضافی رکاوٹیں تھیں۔

اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ 760 دعویدار جو پہلے صرف ہاؤسنگ بینیفٹ حاصل کر رہے تھے، ان کے دعوے بھی ختم کر دیے گئے تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید