• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہو چکا، اب ساری توجہ سری لنکا کی سیریز پر ہے۔ راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں ہے، اس سے قبل نئی پلیئرز کے ساتھ ٹیم تیار کرنا ہے۔ 

گزشتہ ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم پاور پلے اچھا کر رہے تھے لیکن مڈل اوور میں اچھا نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہو چکا، اب ساری توجہ سری لنکا کی سیریز پر ہے۔ ٹیم نے ون ڈے میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ 

فاطمہ ثناء نے کہا کہ مائنڈ سیٹ بہتر کرنا ہوگا تاکہ پریشر اچھا ہینڈل کرسکیں، سری لنکا کا موسم کراچی جیسا ہی ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید