• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(اصلاحی مضامین)

مصنّف: پیرزادہ سیّد خالد حسن رضوی

صفحات: 315، ہدیہ: 1800روپے

ناشر: ’’ادبستانِ انصار‘‘A-18، بلاکA، نارتھ ناظم آباد، کراچی۔

فون نمبر: 1257241 - 0336

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف پیرزادہ سیّد خالد حسن رضوی کا تعلق گہوارۂ تہذیب وتمدّن، امروہہ سے ہے، جس کی خاک نے یگانۂ روزگار علمی وادبی شخصیات کو جنم دیا۔ پیرزادہ صاحب ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں، مگر اُن کا بنیادی حوالہ شاعری ہے۔ اُن کے دوشعری مجموعے شائع ہوچُکے ہیں اور یہ اُن کی تیسری کتاب ہے، جو اصلاحی مضامین سے آراستہ ہے۔

اُنھیں حضرت محمّدﷺ اور آلِ محمدﷺ سے بے پناہ عقیدت ہے، جس کا اظہار وہ مختلف صُورتوں میں کرتے رہتے ہیں اور زیرِ نظر کتاب بھی اُن کی اِسی فکر و فلسفے کی آئینہ دار ہے۔ اُنہوں نے تاریخی اور اسلامی واقعات کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی تجربات ومشاہدات بھی کتاب کا حصّہ بنائے ہیں۔ بلاشبہ، خالد حسن رضوی کا اندازِ تحریر دل میں اُتر جانے والا ہے۔

اُنہوں نے بعض ذاتی واقعات اِتنے مؤثر انداز میں تحریر کیے ہیں کہ ہر پڑھنے والے کو اپنی داستان لگے گی۔ اُنہوں نے یہ کتاب، تاریخی شعور کے ساتھ لکھی ہے۔ ذاتی حوالوں سے جو مضامین تحریر کیے ہیں، اُن میں بھی سبق آموز پہلو نمایاں ہیں۔ 

یہ کتاب ایک تاریخی دستاویز، اسلامی انسائیکلو پیڈیا اور ذاتی تجربات ومشاہدات کا ایک گل دستہ بھی ہے۔ ڈاکٹر خورشید رضوی، پروفیسر سحرانصاری اور علّامہ شہنشاہ حسین نقوی جیسے صاحبانِ علم و دانش نے بھی اسے اہم اور معلومات کا خزانہ قرار دیا ہے۔