پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1703 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 69 کروڑ کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 165 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 625 ارب روپے ہوگئی۔