صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
صدرِ مملکت نے ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور مقامی ادارے مکمل رابطے میں رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور آبی صورتِ حال کی نگرانی کی جائے، حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل اور امدادی سامان پیشگی طور پر پہنچایا جائے۔
صدرِ مملکت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو اور ایمرجنسی اہلکاروں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔