• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جنرل سیکریٹری جماعتِ اسلامی امیر العظیم کے انتقال پر اظہار افسوس، خراج عقیدت پیش

وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت سیاست دان تھے جنہوں نے سیاسی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امیر العظیم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید