• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن معمار، عمر بروہی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے، اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ملزمان زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق تینوں زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگئے، ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سریش، رامچند اور انیل کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں سے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید