• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آپ کا ہیئر اسٹائل اچھا ہے‘: روسی وزیرِ خارجہ کا خاتون صحافی کے سوالات پر دلچسپ ردِعمل

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے فلپائن میں خاتون صحافی کے سوالات کو دلچسپ انداز میں نظر انداز کر دیا۔

سرگئی لاروف کی منیلا آسیان ریجنل فورم کے دوران امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد باہر جاتے ہوئے خاتون صحافی نے ان سے کچھ سوالات پوچھے کہ کیا روس امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں ایران کی مدد کر رہا ہے؟ کیا روس یوکرین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے اور جنگ بندی قبول کرنے پر آمادہ ہے؟

سرگئی لاروف نےخاتون صحافی کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اُنہوں نے ایلیویٹر سے نیچے جاتے ہوئے خاتون صحافی کی جانب طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا اور صرف اتنا کہا کہ آپ کا ہیئر اسٹائل بہت اچھا ہے۔

سرگئی لاروف کی یہ ویڈیو اب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید