• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلمساز کی 3 ایڈیٹس کی دوبارہ ریلیز کی خبروں کی تردید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے فلم 3 ایڈیٹس کی دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی وہ خبریں کہ 3 ایڈیٹس 4 ستمبر کو دوبارہ ریلیز کی جا رہی ہے، غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔

بیان میں شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف پروڈکشن ہاؤس کے سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل عامر خان نے ان قیاس آرائیوں کی بھی تردید کی تھی کہ فلم میں ان کا کردار رنچھوڑ داس سماجی کارکن اور انجینئر سونم وانگ چک سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا تھا۔

عامر خان نے اس کردار اور سونم وانگ چک کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سونم وانگ چک کی شخصیت کا احترام کرتا ہیں اور ان کی صحت کے لیے فکر مند ہیں۔

دوسری جانب عامر خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں یہ بھی تصدیق کر چکے ہیں کہ 3 ایڈیٹس کے سیکوئل پر کام جاری ہے اور اس کی اسکرپٹ آخری مراحل میں ہے، جس کے بعد مداحوں میں فلم کی واپسی کے حوالے سے جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ایڈیٹس 2009ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ فلم بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید