• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: انمول پنکی کیخلاف گارڈن تھانے میں درج دو مقدمات کی تفتیش تاحال مکمل نہ ہوسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ملزمہ انمول پنکی اور دیگر کے خلاف گارڈن تھانے میں درج منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات کی پولیس تفتیش تا حال مکمل نہ ہوسکی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے حتمی چالان کے لیے مہلت کی استدعا کی، عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔

 عدالت نے عبوری چالان کو حتمی قرار دے کر کیس ٹرائل کیلئے سیشن عدالت بھیجتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر سیشن عدالت میں حتمی چالان پیش کریں۔

خیال رہے کہ گارڈن تھانے میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان اور عاقب گرفتار ہیں، ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید