یمن کے وزیرِاعظم شایع محسن الزندانی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں یمنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حوثی ایرانی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
شایع محسن الزندانی کا کہنا تھا کہ حوثی حملوں سے جہاز رانی کی آزادی، عالمی تجارت اور سپلائی چین خطرے میں ہے۔ جہاز رانی کی آزادی اور بحری سلامتی کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے۔
یمنی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری حوثیوں کے اقدامات روکنے کے لیے مضبوط مؤقف اپنائے۔ عالمی برادری حوثیوں کی حمایت کے ذرائع ختم کروائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کی حکومت سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھے گی۔