• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل خطے میں جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگا: ایران

اسماعیل بقائی — فائل فوٹو
اسماعیل بقائی — فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ترجمانِ ایرانی وزارتِ خارجہ سے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ممکنہ جوہری تعاون کے معاہدے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

اس سوال کے جواب میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری توانائی کا پُرامن استعمال ہر ملک کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ اس نے اپنے جائز حق کو استعمال کیا، اب ہم اس معاملے کا فیصلہ دنیا کی رائے پر چھوڑتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید