• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی قتل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا (Sebenza) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام زور فونٹین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب متاثرین اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد ٹیمبیسا میں چھوٹی دکانوں کے مالک تھے۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کے ٹریفک سگنل پر رکتے ہی ایک سفید رنگ کی سیڈان گاڑی ان کے قریب آ کر رکی، جس سے مسلح افراد باہر نکلے اور گاڑی کے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی موت کی تصدیق کی، پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول برآمد کر لیے ہیں۔

 حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہو سکا اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید