• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا: مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 زخمی ہوئے۔

جنوبی افریقن پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ (کچی آبادی) میں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید