سندھ ہائی کورٹ میں کسٹم افسران کے خلاف کرپشن اور اسمگلنگ میں سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے متعلقہ فریقین کو ٹرائل کورٹ میں منصفانہ ٹرائل کا حق دینے کے بعد 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
کسٹم افسر حافظ محمد یونس نے بریت کی درخواست کی سماعت نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بریت کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے کہا کہ ہر ملزم کو آئین کے تحت منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے، وفاقی اینٹی کرپشن عدالت متعلقہ فریقین کو موقع دینے کے بعد درخواست کا فیصلہ کرے۔