یوکرینی وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپیئن میں حملے کے بعد ایران خود کو مظلوم نہ بنائے، ایران روس کو ہتھیار فراہم کر کے یوکرین جنگ میں ملوث ہے۔
ایک بیان میں یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکومت یوکرین کے خلاف روسی جارحیت میں براہِ راست شریک ہے۔
آندری سیبیہا نے مزید کہا کہ ایران یوکرینی شہریوں کو ہلاک کرنے والے ہتھیار دے کر روس کی مجرمانہ جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ ایران کے پاس خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ منشور کا حوالہ دے کر اپنی دھمکیوں کا دفاع کرنے کا حق نہیں ہے۔