پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
نادیہ خان ٹیلی ویژن کے علاوہ اپنے یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل وِد نادیہ پر بھی متحرک رہتی ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 26 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔
نادیہ خان نے جنوری 2021ء میں پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی اور اس وقت دونوں کراچی میں خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
اگرچہ نادیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، تاہم وہ اپنی نجی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں، جبکہ انہوں نے کام کی مصروفیات کے باعث آج کل فیملی وی لاگنگ سے بھی کنارہ کش اختیار کی ہوئی ہے، جس کے سبب مختلف قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔
حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی طلاق کی خبر زیرِ گردش ہے، متعدد یوٹیوبرز نے دعویٰ کیا ہے کہ نادیہ خان اور فیصل راؤ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔
نادیہ خان نے ان دعوؤں پر براہِ راست کوئی ردِعمل نہیں دیا، تاہم جب طلاق سے متعلق افواہیں شدت اختیار کرنے لگیں تو انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جسے مداحوں نے ان خبروں کی تردید اور طلاق کی افواہوں کا مؤثر جواب قرار دیا ہے۔