کراچی (نیوز ڈیسک)ناجائز تعلقات کو خفیہ رکھنے کا معاملہ، نیوزی لینڈ کے آرمی چیف مستعفی ہوگئے،نیوزی لینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے عہدے پر تعیناتی کے دوران قائم کردہ "غیر مناسب تعلقات" کو ظاہر نہ کرنے پر جمعہ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس کے بیان کے مطابق ٹونی ڈیوس نے وزیرِ دفاع پال گولڈ اسمتھ کو اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔