اسرائیل نے گزشتہ روز غیر قانونی حراست میں لیے گئے سیکڑوں فلسطینیوں میں سے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غزہ کے النصر میڈیکل کامپلیکس پہنچنے والے فلسطینی قیدیوں پر بیہمانہ تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے بعد فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔
واضح رہے کہ اب بھی تقریباً 9 ہزار 400 فلسطینی قیدی اسرائیل کی حراست میں ہیں جن میں غزہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بھی شامل ہیں۔