• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں وحشیانہ مظالم چھپانے کیلئے اسرائیل کی مذموم حرکت

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر

غزہ میں اپنے وحشیانہ مظالم چھپانے کےلیے اسرائیل نے ایک اور مذموم حرکت کی ہے، یورپی ممالک میں بچوں کے ویڈیو گیمز کے درمیان حماس کے اسرائیل پر حملوں کو دکھا کر بدلہ لینے کے دھمکی آمیز پیغامات نشر کرنے شروع کر دیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینگری برڈ سمیت بچوں کے دیگر گیمز کے درمیان گیم روک کر اشتہار چلتا ہے۔

اس اشتہار میں حماس کے راکٹ حملے، دھماکے، حماس جنگجوؤں اور خوفزدہ اسرائیلی خاندانوں کو دکھایا جاتا ہے۔

جس کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے پیغام دیا جاتا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا وہ بھاری قیمت چکائے گا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں ایسے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید