سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں زہریلا مشروب پینے سے لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو کلاس فیلو نے شادی سے انکار کرنے پر زہریلا مشروب پلا کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے بیٹی کو پیزا شاپ بلا کر زہریلا جوس پلایا۔ جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی۔ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔