ویزا مسائل کا شکار افراد کے لیے دبئی امیگریشن نے دروازے کھول دیے۔
دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمدالمری نے اس حوالے سے کہا کہ عرب امارات میں ویزا مسائل میں گھرے افراد فوری رابطہ کریں۔ دبئی امیگریشن کے الویر سینٹر پہنچیں اور اپنے مسائل بیان کریں۔
لیفٹننٹ جنرل محمداحمدالمری نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گھر نہیں تو رہائش دی جائے گی اور کھانا پینا نہیں ہے تو وہ بھی فری فراہم کیا جائے گا۔ میڈیکل چیک اپ بھی فری ہوگا اور دانتوں کا علاج بھی ہوگا۔
دبئی امیگریشن چیف کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپسی کے لیے پریشانیوں کو دور کیا جائے گا۔ دبئی میں پھنسے سیاحوں اور نوکری کے متلاشی افراد کی رہنمائی کے لیے بھی نیا سینٹر لانچ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دبئی میں سیاح اور نوکری تلاش کرنے والے مہمان ہیں، ان کا ہر مسئلہ حل کرنا ہے۔