• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر دفاع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر سے ملاقات

شہزادہ خالد بن سلمان
شہزادہ خالد بن سلمان

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ عراق میں مشترکہ امریکی سعودی حملوں کے باوجود سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ تصادم نہیں بلکہ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مستقبل کے تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید