کراچی کے میر علی رضا کے والد میر حسن کے وکیل جبران ناصر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ میر رضا کے والدین کیس کی جوڈیشل انکوائری نہیں کرانا چاہتے، ہمیں عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن انکوائری کے نام پر کیس کو متنازع بنانا چاہتی ہے، قانون کے مطابق کیس کی انویسٹیگیشن کا اختیار پولیس کے پاس ہے۔
جبران ناصر نے خط میں لکھا ہے کہ مستقبل میں اس حوالے سے ضرورت پڑی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔