ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 685 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز اضافے سے 4 ہزار 349 ڈالر فی اونس ہے۔